بھٹکل 9/مئی (ایس او نیوز)پیر کو اعلان ہوئے ایس ایس ایل سی نتائج میں بھٹکل تعلقہ کے تمام ہائی اسکولس سےامتحانات میں شریک 32لڑکے اور 1082لڑکیاں سمیت کل 2014میں سے 790لڑکے اور 977لڑکیاں سمیت کل 1767طلبا کامیا ب ہوئے ہیں ۔ اس طرح تعلقہ کے کامیابی کی مجموعی شرح 87.74فی صد ہونے کی جانکاری تعلیمات عامہ بی ای او دفتر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔
تعلقہ کی 14سرکاری ہائی اسکولس میں سے بندر، جالی اور مرارجی اقامتی ہائی اسکولس یعنی 3سرکاری ہائی اسکولوں نے 100فی صدنتائج درج کرتے ہوئے امدادی اور غیر امدادی ہائی اسکولس کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔اسی طرح معیاری تعلیم اور بہتر ین نتائج کا دم بھرنے والے پرائیویٹ اداروں کے بالمقابل سرکاری ہائی اسکولس کے کامیابی کی شرح 91.90فی صد ہے۔اطمینان کی بات یہ ہے کہ نوائط کالونی اور جامعہ جالی کی سرکاری اردو ہائی اسکولس نے بالترتیب 91.67اور 71.43فی صد نتائج حاصل کئے ہیں۔
تعلقہ کے 9امدادی ہائی اسکولس کے کامیابی کی مجموعی شرح 78.59فی صد ہے ۔درگا پرمیشوری الویکوڑی ہائی اسکول نے 93.33فی صد کامیابی کے ساتھ یہاں اول نمبر پر ہے تو ایس پی ایس ایچ ہائی اسکول ماروکیری 93.10شرح کامیابی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں ملی اداروں کی کارکردگی مطمئن بخش نہیں ہے۔
تعلقہ کی کل 14غیر امدادی ہائی اسکولوں نے اپنے تمام سہولیات کی آراستگی کے ساتھ سرکاری اسکولوں کا مقابلہ کرتے ہوئےکامیابی کی مجموعی شرح 92.52 فی صد حاصل کی ہے۔ نونہال سنٹرل ہائی اسکول اور ودیا بھارتی ہائی اسکول نے 100فی صد نتائج درج کئے ہیں۔ اس زمرے میں انجمن گرلس ہائی اسکول نوائط کالونی 94.29فی صد اور انجمن بائز ہائی اسکول بھٹکل 85.71فی صد کامیابی کے ساتھ قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ بقیہ ملی اداروں کی حالت یہاں بھی کمزور نظر آرہی ہے۔
تعلقہ کے تمام ہائی اسکولوں کی کارکردگی پیش کرنے والا ایک خاکہ ذیل میں دیا گیا ہے۔
|
SI. NO |
School Name |
Students Appeared |
Student passed |
Percentage |
|
1 |
Govt High School, Belke |
91 |
85 |
93.41 |
|
2 |
Govt High School, Tengingundi |
51 |
45 |
88.24 |
|
3 |
Govt High School, Sonarkeri |
58 |
46 |
79.31 |
|
4 |
Govt High School, Bailur |
47 |
46 |
97.87 |
|
5 |
Govt High School, Mundalli |
32 |
27 |
84.38 |
|
6 |
Govt High School, Kuntwani |
35 |
32 |
91.43 |
|
7 |
Govt High School, Bunder |
16 |
16 |
100 |
|
8 |
Govt High School, Jali |
23 |
23 |
100 |
|
9 |
Govt High School, Gorte |
19 |
18 |
94.74 |
|
10 |
Govt High School, Ternamakki |
58 |
57 |
98.28 |
|
11 |
Govt Urdu High School, Nawayath Colony |
12 |
11 |
91.67 |
|
12 |
Govt Urdu High School, Jamiajali |
21 |
15 |
|